حیدرآباد (دکن فائلز) سابق کرکٹر ونود کامبلی کی صحت کو لیکر سوشل میڈیا میں تشویش کا اظہار کیا جارہا ہے۔ تاہم تازہ اطلاعات میں ونود کامبلی کی صحت مستحکم بتائی گئی۔ کامبلی کچھ عرصے سے صحت کے مسائل میں مبتلا تھے۔ ہفتہ کو ان کی طبیعت خراب ہونے پر انہیں تھانے کے آکرتی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ وہ فی الحال آئی سی یو میں ڈاکٹروں کے زیر علاج ہیں۔
ویڈیو دیکھنے کےلئے لنک پر کلک کریں:
https://x.com/i/status/1871216425291186241
ہسپتال میں داخل ہونے کے بعد کامبلی کے دماغ میں کلاٹس بن گئے تھے تاہم اب وہ صحت یاب ہو رہے ہیں۔ 52 سالہ کامبلی کو ہفتے کے روز انتہائی سنگین حالت میں ہسپتال میں شریک کیا گیا۔ ڈاکٹرز نے بتایا کہ انہیں پیشاب کے انفیکشن اور درد کی شکایت کے بعد داخل کیا گیا جبکہان کا بی پی بھی کم تھا۔ لہذا، ہم نے تمام اینٹی بائیوٹکس شروع کیں اور ہم نے کچھ ٹیسٹ بھی کئے۔ اب، وہ ٹھیک ہے۔ علاج کا اچھا اثر ہو رہا ہے۔ اگلے ایک دو دن میں ہم اسے آئی سی یو سے جنرل وارڈ میں منتقل کردیں گے اور وہ آئندہ تین چار دنوں میں ہسپتال ںے ڈسچارج ہوجائیں گے۔”
کامبلی نے اپنے علاج کے لیے ڈاکٹروں کا شکریہ ادا کیا ہے۔