ویرات کوہلی نے آسٹریلوی بلے باز کو کندھا مارا، جرمانہ عائد (ویڈیو دیکھیں)

حیدرآباد (دکن فائلز) میلبورن کرکٹ گراؤنڈ میں سام کونسٹاس کے ساتھ ٹکرانے پر ویرات کوہلی کو میچ فیس کا 20 فیصد جرمانہ عائد کردیا گیا۔ ٹیم انڈیا کے اسٹار بلے باز ویرات کوہلی باکسنگ ڈے ٹیسٹ کے پہلے روز ابتدائی سیشن کے دوران اپنا ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والے آسٹریلیا کے اوپنر سیم کونسٹاس کو کندھا مارنے پر پابندی لگنے سے بچ نکلے، تاہم ان پر جرمانہ عائد کردیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق آسٹریلیا کے خلاف ہندستان کے چوتھے ٹیسٹ میں سام کونسٹاس کے ساتھ جھگڑا کرنے پر ویرات کوہلی کو ان کی میچ فیس کا 20 فیصد جرمانہ عائد کردیا گیا۔ 26 دسمبر بروز جمعرات کو ویرات کوہلی کو میچ کے پہلے سیشن میں آسٹریلوی ڈیبیو کرنے والے کھلاڑی کو کندھا مارتے ہوئے دیکھا گیا۔

ویڈیو دیکھنے کےلئے لنک پر کلک کریں:
https://x.com/i/status/1872082193352151188

بعد ازاں ویرات کوہلی کی میچ ریفری اینڈی پائکرافٹ سے ملاقات صرف 10 منٹ تک جاری رہی، سابق کپتان نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے کو تسلیم کیا اور ان پر لیول ون کے جرم کا الزام عائد کیا گیا جو کہ میدان میں جسمانی طور پر ٹکرانے کی سب سے ہلکی دفعہ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں