قازقستان طیارہ حادثہ: آخری لمحات میں کلمہ شہادت و اللہ اکبر کا ورد کرنے والا مسلم مسافر معجزانہ طور پر محفوظ (ویڈیو دیکھیں)

حیدرآباد (دکن فائلز) آذر بائیجان کا مسافر بردار طیارہ کے قازقستان میں گر کر تباہ ہونے سے کچھ لمحات قبل طیارہ کے اندر کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ طیارہ حادثہ کے وقت آخری لمحات میں اللہ تعالیٰ کی وحدانیت و کبریائی کرنے والا مسلم شخص محفوظ ہے۔

ویڈیوز دیکھنے کےلئے انسٹاگرام کے لنک پر کلک کریں:
https://www.instagram.com/reel/DEA-FcFoZ32

https://www.instagram.com/reel/DEAwPw2oa9y

زندہ بچ جانے والے ایک مسلم مسافر نے آخری لمحات میں طیارے کے اندر کی ویڈیوز ریکارڈ کیں جبکہ اس شخص کو اس خوفناک حالات میں بھی کلمہ شہادت کا ورد کرتے اور تکبیریں پڑھتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو میں دیکھا گیا کہ طیارے میں بیٹھا ایک مسافر اطمینان کے ساتھ کلمہ پڑھ رہا ہے اور ساتھ ہی اللہ اکبر کے نعرے بلند کررہا ہے۔ اس کے علاوہ ویڈیو میں مسافروں کی پریشان کن آوازیں بھی سنی جاسکتی ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کلمہ اور اللہ اکبر کا ورد کرنے والے مسلم مسافر کو اللہ نے محفوظ رکھا، مسلم شخص کے چہرہ پر کچھ خراش آئی ہیں۔ وہ معجزانہ طور پر بچ گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں