حیدرآباد: شیخ پیٹ جوہی فرٹیلیٹی سنٹر میں آگ بھڑک اٹھی، ریلائس ٹرینڈز اور ڈی مارٹ محفوظ (ویڈیو دیکھیں)

حیدرآباد (دکن فائلز) حیدرآباد میں شیخ پیٹ ڈی مارٹ کے قریب عمارت آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا، جس کے بعد علاقہ میں خوف کا ماحول تھا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق شیخ پیٹ کے جوہی فرٹیلیٹی سینٹر میں آج علی الصبح تقریباً 5 بجے اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ آگ ملحقہ آکاش اسٹڈی سینٹر تک پھیل گئی۔

Reliance Trends بھی اسی عمارت کے گراؤنڈ فلور پر واقع ہے۔ تاہم آگ گراؤنڈ فلور تک نہیں پہنچی۔ آگ کے باعث عمارت سے گہرا دھواں اٹھتا نظر آرہا تھا۔ مقامی لوگوں کی اطلاع کے بعد فوری طور پر پولیس اور فائر بریگیڈ کا عملہ جائے وقوعہ پر پہنچ گیا۔

ویڈیو دیکھنے کےلئے لنک پر کلک کریں:
https://x.com/i/status/1880101130249605336

شدید دھوئیں کی وجہ سے ریسکیو آپریشن میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ فائر فائٹرز کھڑکیوں کو توڑ کر عمارت کے اندر گئے اور بڑی مشکل سے آگ پر قابو پالیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ انسٹی ٹیوٹ میں موجود فرنیچر مکمل طور پر جل گیا ہے جبکہ ریلائنس ٹرینڈز کو کوئی نقصان نہیں پہنچا ہے۔ فائر بریگیڈ کی تین گاڑیوں کو جائے وقوعہ پر بلایا گیا اور آگ بجھانے کے بعد صورتحال پر قابو پالیا گیا۔

حادثہ کی وجہ شارٹ سرکٹ ہونے کا شبہ ہے۔ خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں