مہاکمبھ میلہ میں آگ لگنے سے 100 سے زائد خیمے خاکستر

حیدرآباد (دکن فائلز) اتر پردیش کے پریاگ راج میں جاری مہا کمبھ میلہ میں زبردست آگ بھڑک اٹھی، جس کی وجہ سے اتفراتفری پھیل گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک خیمے میں دو گیس سلنڈر پھٹنے کے بعد آگ لگ گئی، جس کے بعد آگ 100خیموں تک پھیل گئی اور خیمے مکمل طور پر خاکستر ہوگئے۔

آتشزدگی واقعہ میں کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ حکام نے بتایا کہ مہا کمبھ میں جیسے ہی آگ لگی فوری طور پر فائر فائٹرز نے موقع پر پہنچ کر آگ کو مزید پھیلنے سے روک دیا۔ آس پاس کے خیموں میں رہنے والوں کو بھی محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں