بی جے پی رکن پارلیمنٹ ایٹلا راجندر نے رئیل اسٹیٹ بروکر کو طمانچہ رسید کردیا! (ویڈیو دیکھیں)

حیدرآباد (دکن فائلز) بی جے پی لیڈر اور ملکاجگیری کے رکن پارلیمنٹ ایٹالہ راجندر نے آج ایک رئیل اسٹیٹ بروکر پر غریبوں کی زمینوں پر قبضہ کرنے کا الزام لگاتے ہوئے اس کی پٹائی کردی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق میڑچل ضلع کی پوچارم میونسپلٹی میں یہ واقعہ پیش آیا۔ ایٹالا نے غصہ سے رئیل اسٹیٹ بروکر کو مبینہ طور طمانچہ رسید کردیا۔ اس کے بعد وہاں موجود کچھ بی جے پی کارکنوں نے بروکر پر حملہ کیا۔

ایٹالہ نے پوچارم میونسپلٹی کے تحت ایکشیلا نگر کا دورہ کیا۔ خاتون کے علاوہ مقامی متاثرین نے شکایت کی کہ رئیل اسٹیٹ ایجنٹ اسے ہراساں کر رہے ہیں۔ اس کے بعد ایٹلا نے مقامی لوگوں کو ہونے والی تکلیف پر برہمی کا اظہار کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں