تلنگانہ بھر میں یوم جمہوریہ کی دھوم، پریڈ گراونڈ پر گورنر نے قومی پرچم لہرایا، تقریب میں وزیراعلیٰ کی شرکت

حیدرآباد (دکن فائلز) تلنگانہ بھر میں یوم جمہوریہ کے موقع پر بڑے پیمانہ پر تقاریب کا اہتمام کیا گیا جس میں عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور جشن منایا۔ گورنر جشنو دیو ورما نے 76ویں یوم جمہوریہ کی سب سے بڑی تقریب جو سکندرآباد پریڈ گراؤنڈ میں منعقد ہوئی شرکت کی اور قومی پرچم لہرایا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر جشنو دیو ورما نے کہا کہ تلنگانہ ثقافتی ورثے اور عوامی خودمختاری کے ساتھ آگے بڑھے گا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت عوام سے کئے گئے وعدوں کو عملی جامہ پہنانے اور ان کی مدد کےلئے کوشاں ہے۔

گورنر نے حکومت کی فلاحی اسکیموں پر بھی روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ زراعت کا شعبہ تلنگانہ کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ حکومت نے معاشرے کے پسماندہ طبقات کی ترقی کے لیے ایک جامع خاندانی سروے کیا گیا اور اس سروے کی بنیاد پر حکومت نئی پالیسیاں بنائیں گی۔

قبل ازیں وزیراعلیٰ ریونت ریڈی نے 76 ویں یوم جمہوریہ کے موقع پر سینک اسمارک، پریڈ گراؤنڈ، حیدرآباد میں گلہائے عقیدت پیش کیا اور یوم جمہوریہ تقریب میں شرکت کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں