حیدرآباد (دکن فائلز) اترپردیش کے سنبھل میں شرپسندوں کی جانب سے نفرت انگیز کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ ایک مرتبہ پھر علاقہ میں ماحول کو خراب کرنے کی کوشش کی گئی۔ تازہ طور پر کچھ سماج دشمن عناصر نے سنبھل شاہی جامع مسجد کے قریب بھگوا رنگ کا بورڈ نصب کرکے اس پر ’شری ہری ہر مندر مارگ‘ تحریر کردیا۔ اس کے علاوہ علاقہ میں تشویش کی کیفیت پیدا ہوگئی۔ سائن بورڈ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔
تاہم پولیس نے فوری طور پر بورڈ پر لکھی تحریری کو مٹا دیا۔ پولیس نے بورڈ کو سفید رنگ سے پینٹ کردیا۔ صدر کوتوالی انچارج انوج کمار تومر نے بتایا کہ پنجاب نیشنل بینک کے قریب کسی نے بورڈ پر ’شری ہری ہر مندر مارگ‘ تحریر کیا۔ کیس کی تحقیقات کی جارہی ہے۔