انڈے میں انڈا: ایک انڈے میں دوسرا ثابت انڈا دیکھ کر خاتون حیران

حیدرآباد (دکن فائلز ؍ ویب ڈیسک) حال ہی میں مرغیوں کو پالنا شروع کرنے والی ایک خاتون اس وقت دنگ رہ گئی جب ایک مرغی نے معمول سے دوگنا بڑا انڈا دیا اور جب خاتون نے انڈے کو توڑا تو مزید دنگ رہ گئی کیونکہ انڈے کے اندر ایک اور چھوٹا ثابت انڈا موجود تھا۔

امریکی ریاست الینواس میں نائیلی ٹیٹ نامی خاتون نے گذشتہ 2024 میں مرغیوں کو پالنا شرع کیا۔ خاتون نے انٹرویو میں بتایا کہ کچھ روز قبل ایک مرغی نے بہت بڑا انڈا دیا تھا جس کی تصاویر انہوں نے سوشل میڈیا پر بھی پوسٹ کیں۔ انڈا ہتھیلی سے بھی بڑا تھا۔

تاہم جب اس بڑے انڈے کو توڑا گیا تو اس میں ایک اور انڈا موجود تھا۔ خاتون کی جانب سے شیئر کی گئی تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جب انڈا توڑا گیا تو اس کے اندر ایک اور انڈا چھپا ہوا تھا اور جب دوسرے انڈے کو توڑا گیا تو اس میں معمول کے مطابق زردی اور سفیدی موجود تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں