ظالم اسرائیلی فوج نے شادی کی تقریب سے فلسطینی دولہے کو گرفتار کرلیا، خوشگوار ماحول سوگ میں تبدیل (ویڈیو وائرل)

حیدرآباد (دکن فائلز ؍ ویب ڈیسک) غزہ میں جنگ بندی معاہدے کے باوجود اسرائیلی فوج کی جانب سے بربریت کا سلسلہ جاری ہے۔ ظالم اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مغربی کنارے میں شادی کی تقریب کے دوران دولہے کو حراست میں لے لیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوگیا جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اسرائیلی فوج شادی کی تقریب میں دھاوا بول کر دولہے کو گرفتار کیا۔ قابض فوج نے نکاح کی خوشگوار تقریب کو سوگ میں بدل دیا۔

ویڈیو دیکھنے کےلئے لنک پر کلک کریں:
https://www.instagram.com/p/DFfzd03iZ6e/

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک مقامی ہال میں شادی کی تقریب جاری ہے، جس میں بڑی تعداد میں مہمان بھی موجود ہیں، اس دوران اسرائیلی فوج اچانک ہال میں داخل ہوتی ہے اور دولہا کو زبردستی اپنے ساتھ لے جاتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں