حیدرآباد (دکن فائلز) حیدرآباد کے تپہ چبوترہ میں واقع ہنومان مندر کے اندر آج صبح ایک گوشت کا ٹکڑا پائے جانے کے بعد کچھ ہندو تنظیموں کے کارکنوں نے ہنگامہ برپا کردیا تھا جس کے بعد علاقہ میں کشیدگی دیکھی گئی۔ تاہم پولیس نے فوری معاملہ کی جانچ شروع کردی اور حقائق کا پتہ چلالیا۔
پولیس نے ایک سی سی ٹی وی ویڈیو جاری کیا جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک بلی نے مندر میں ایک گوشت کا ٹکڑا لاکر ڈالا تھا۔ پولیس نے بتایا کہ سی سی ٹی وی فوٹیج سے یہ نتیجہ اخذ کیا گیا کہ ایک بلی، گوشت کے ٹکڑے کو مندر میں لے آئی تھی۔
ویڈیو دیکھنے کےلئے نیچے دی گئی لنک پر کلک کریں:
https://x.com/i/status/1889693550243356910
حیدرآباد پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ مندر میں پیش آنے والے واقعہ سے متعلق افواہوں یا غلط معلومات پھیلانے سے گریز کرنے کی ہدایت دی۔