حیدرآباد (دکن فائلز) حیدرآباد میں معروف دعوتِ رمضان ایکسپو جو کہ گڈی ملکاپور میں واقع کنگز پیلیس فنکشن ہال میں جاری ہے، میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔ عالمی شہرت یافتہ ٹینس کھلاڑی ثانیہ مرزا کی بہن انعم مرزا کی جانب سے شروع کئے گئے رمضان ایکسپو میں 29 مارچ کو اس وقت افراتفری پھیل گئی جب ہوا میں دو راونڈ فائرنگ کی گئی۔
ویڈیو دیکھنے کےلئے لنک پر کلک کریں:
https://x.com/i/status/1905926203825066125
پولیس کے مطابق رمضان ایکسپو پرفیوم خریدنے آئے ایک گاہک اور ایوینٹ منتظمین کے درمیان جھگڑا ہوا جس کے بعد عتیق الدین حیدر نامی شخص نے لائنسنس یافتہ 3.2 ایم ایم پستول سے ہوا میں دو راونڈ فائرنگ کردی۔ فائرنگ میں کسی کے زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔
اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی اور عتیق الدین حیدر سے پستول ضبط کرلیا۔ پولیس نے اس معاملہ میں مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔