حیدرآباد (دکن فائلز) این ڈی اے حکومت کی جانب سے وقف (ترمیمی) بل 2 اپریل کو لوک سبھا میں پیش کیا جائے گا تاہم اس دوران تلگودیشم پارٹی نے مسلمانوں کو نظرانداز کرتے ہوئے ایک بڑا اعلان کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق چندرابابو نائیڈو جو خود کو سیکولر لیڈر کہتے ہیں کی پارٹی تلگودیشم نے ’وقف ترمیمی بل‘ کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔
حکومت نے بل پر بحث اور منظوری کے لیے دوپہر 12 بجے سے رات 8 بجے تک کا وقت مختص کیا ہے، اس دوران شدید بحث و مباحثے اور خلل پڑنے کا امکان ہے۔
تلگو دیشم پارٹی (ٹی ڈی پی)، جو این ڈی اے کی حلیف ہے، نے وقف (ترمیمی) بل کی حمایت کا اعلان کیا ہے اور بل کے حق میں ووٹ دینے کی تصدیق کی ہے۔ ٹی ڈی پی کی حمایت کے بعد بل کی منظوری کو یقینی مانا جارہا ہے، جس کے بعد ملک بھر کے مسلمانوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔