Neeraj wins Silver: ورلڈ ایتھلیٹکس چمپئن شپ: نیرج چوپڑہ نے سلور میڈل جیت لیا

نیرج چوپڑہ نے ورلڈ ایتھلیٹکس چمپئن شپ میں مردوں کے نیزہ پھینکنے کے مقابلہ میں اپنی بہترین کا کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دوسرا مقام حاصل کیا۔ انہوں نے چاندی کا تمغہ جیتا ہے۔

مردوں کے نیزہ پھینکنے کے مقابلہ میں نیرج چوپڑا نے 88.13 میٹر تک نیزہ پھینک کر دوسرے مقام پر رہے۔ انہوں نے پورے کھیل کے دوران بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا۔

واضح رہے کہ ٹوکیو اولمپکس میں نیرج چوپڑا نے سونے کا تمغہ حاصل کیا تھا تاہم آج وہ امریکہ کے Oregon میں مردوں کے بھالا پھینکنے کے فائنل مقابلے میں حصہ لیا اور دوسرا مقام حاصل کیا۔

نیرج چوپڑا نے گروپ اے میں 88 اعشاریہ تین نو میٹر دور بھالا پھینک کر اپنی پہلی ہی کوشش میں فائنل میں جگہ بنائی جبکہ فائنل میں پہنچنے کی حد 83 اعشاریہ پانچ صفر میٹر تھی۔

2022 World Athletics Championship: Neeraj Chopra wins silver with 88.13m throw
Neeraj Chopra final at World Athletics Championships 2022 : Neeraj wins silver

اپنا تبصرہ بھیجیں