75 سالہ ضعیف شخص کا 35 سالہ خاتون سے شادی کے دوسرے روز انتقال!

حیدرآباد (دکن فائلز) اترپردیش کے شہر جونپور سے ایک خبر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے، جس میں بتایا جارہا ہے کہ ایک 75 سالہ شخص نے اپنی بیوی کی موت کے بعد 35 سالہ خاتون سے دوسری شادی کرلی۔ تاہم ضعیف شخص کی شادی کے دوسرے دن ہی موت ہوگئی۔

متوفی کی شناخت سنگرو رام کے طور پر کی گئی ہے۔ ان کی بیوی کا گزشتہ سال انتقال ہو گیا تھا۔ جوڑے کی کوئی اولاد نہیں تھی، جبکہ سنگرو رام کے کچھ رشتہ دار دہلی میں رہتے ہیں۔ اس طرح سنگرو رام نے اپنی زندگی میں تنہائی سے نجات کے لیے دوسری شادی کرنے کا فیصلہ کیا۔ اس کی شادی 35 سالہ منبھاوتی سے ہوئی جو تین بچوں کی ماں بھی ہے۔

پہلے انہوں نے کورٹ میرج کی اور بعد میں رسمی طریقے سے شادی کی۔ یہ منبھاوتی کی دوسری شادی تھی۔ اپنی تنہائی کی زندگی کو ختم کرنے اور بڑھاپے میں سہارے کی تلاش میں ایک بوڑھے شخص نے 75 سال کی عمر میں دوسری شادی کی لیکن یہ خوشی ایک دن بھی قائم نہ رہ سکی۔

شادی کے اگلے دن صبح اس کی موت نے مقامی طور پر سنسنی پھیلادی۔ نوبیاہتا منبھاوتی نے کہا کہ اس کے شوہر نے اس سے وعدہ کیا تھا کہ وہ گھریلو ذمہ داریاں سنبھالے گا اور ‘بچوں کی دیکھ بھال’ کرے گا۔ اس نے بتایا کہ شادی کی رات دونوں نے کافی دیر تک بات کی۔ تاہم اگلی صبح سنگرورام کی طبیعت اچانک بگڑ گئی۔ اسے فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔

اس اچانک موت نے گاؤں میں کئی شکوک و شبہات کو جنم دیا ہے۔ جب کہ کچھ کا کہنا ہے کہ بڑھاپے کی وجہ سے قدرتی موت ہے، تاہم کچھ کو ہے کہ اس کی موت کے پیچھے کوئی راز ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں