حیدرآباد (دکن فائلز) شامی واقعی فٹ نہیں؟ کرکٹ کی دنیا میں ایک نیا تنازع کھڑا ہو گیا ہے! چیف سلیکٹر اجیت اگرکر کے بیان پر محمد شامی نے میدان اور سوشل میڈیا دونوں پر بھرپور جواب دیا ہے۔
ٹیم انڈیا کے چیف سلیکٹر اجیت اگرکر نے محمد شامی کی فٹنس پر سوال اٹھائے تھے۔ انہوں نے کہا تھا کہ انگلینڈ ٹیسٹ سیریز کے لیے شامی فٹ نہیں تھے۔ اگرکر نے یہ بھی کہا کہ اگر شامی فٹ ہوتے تو انہیں ٹیم میں کیوں نہ لیا جاتا۔ ان کے اس بیان پر کافی ہنگامہ برپا ہوا۔
شامی نے رانجی ٹرافی میں بنگال کی نمائندگی کرتے ہوئے اپنی فٹنس کا ثبوت دیا۔ ایڈن گارڈن گراونڈ میں اتراکھنڈ کے خلاف میچ میں انہوں نے تین اہم وکٹیں حاصل کیں۔ انہوں نے بنگال کو پہلی اننگز میں برتری دلانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔ شامی نے کہا کہ سب نے دیکھا کہ وہ کیسی باؤلنگ کر رہے تھے۔
ویڈیو دیکھنے کےلئے لنک پر کلک کریں:
https://x.com/i/status/1978457246687273067
شامی نے سوشل میڈیا پر اگرکر کے بیان کا جواب دیا۔ انہوں نے لکھاکہ “آپ سب نے دیکھا کہ میں کیسی باؤلنگ کر رہا ہوں۔ یہ سب آپ کی آنکھوں کے سامنے ہوا۔” انہوں نے مزید کہا کہ “پھر بھی انہوں نے ایسے تبصرے کیے۔ ٹھیک ہے، انہیں جو کہنا ہے کہنے دیں۔” یہ پوسٹ تیزی سے وائرل ہو گئی۔
اگرکر نے بعد میں وضاحت کی کہ وہ شامی کو انگلینڈ سیریز کے لیے منتخب کرنا چاہتے تھے، لیکن اس وقت شامی فٹ نہیں تھے۔ انہوں نے کہا کہ اگر شامی مکمل فٹنس حاصل کر لیں تو انہیں ٹیم میں شامل کرنے میں کوئی ہچکچاہٹ نہیں ہوگی۔ ڈومیسٹک کرکٹ سے ان کی فٹنس بہتر ہوگی۔