غدار کہنے پر محمد اظہر الدین نے کشن ریڈی کو دیا کرارا جواب (ویڈیو دیکھیں)

حیدرآباد (دکن فائلز) تلنگانہ کے وزیر اور سابق کرکٹر اظہر الدین نے مرکزی وزیر کشن ریڈی کو ’غدار‘ کہنے پر سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’خود کو محب وطن قرار دینے کےلئے کسی کے سرٹیفیکٹ کی ضرورت نہیں ہے‘۔ انہوں نے خبردار کیا کہ ان تبصروں کے خلاف وہ قانونی کارروائی بھی کرسکتے ہیں۔ ایک نیوز چینل سے بات کرتے ہوئے اظہر الدین نے کشن ریڈی کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔

انہوں نے کہا کہ میں نے ہندوستان کے لئے کھیل کر پوری دنیا میں ملک کا نام روشن کیا۔ انہوں نے سوال کیا کہ کیا میں غدار ہوں؟ اظہر الدین نے بی جے پی لیڈر کے الزامات و اشتعال انگیز بیانات پر تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے یاد دلایا کہ عدالت نے انہیں میچ فکسنگ کے الزامات سے کلین چٹ دے دی تھی۔

اظہر الدین نے سوال کیا کہ کشن ریڈی کرکٹ کے بارے میں کیا جانتے ہیں؟ “کیا وہ کم از کم کرکٹ کا بیٹ ٹھیک سے پکڑ سکتے ہیں؟” انہوں نے کہا کہ کشن ریڈی کچھ بھی نہیں چانتے، صرف اور صرف سرخیوں میں رہنے کےلئے اس طرح کے بیانات دیتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں