ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ 2022 میں روایتی حریف ہندوستان اور پاکستان کی ٹیموں کا بڑا مقابلہ 28 اگست کو دبئی میں ہوگا۔
The wait is finally over as the battle for Asian supremacy commences on 27th August with the all-important final on 11th September.
The 15th edition of the Asia Cup will serve as ideal preparation ahead of the ICC T20 World Cup. pic.twitter.com/QfTskWX6RD
— Jay Shah (@JayShah) August 2, 2022
ہندوستان اور پاکستان کے درمیان دوطرفہ کرکٹ معطل ہے، یہ ٹیمیں صرف عالمی سطح پر ہونے والے ٹورنامنٹس میں ایک دوسرے کے خلاف کھیلتی ہیں۔ ایشیا کپ کے افتتاحی میچ میں سری لنکا کا مقابلہ افغانستان سے 27 اگست کو ہوگا، جس کے ایک دن بعد ٹورنامنٹ کے بڑے میچ میں ہند ۔پاک کا مقابلہ ہوگا۔
9 ٹیموں پر مشتمل اس ٹورنامنٹ سری لنکا میں معاشی اور سیاسی بحران کے سبب متحدہ عرب امارات (یو اے ای) منتقل کردیا گیا تھا تاہم اس کی میزبانی سری لنکا کے پاس برقرار رہے گی۔
ایشین کرکٹ کونسل کے صدر جے شاہ نے ٹوئٹ کیا کہ دبئی میں فائنل سمیت 10 میچ کھیلے جائیں گے جبکہ ایشیا کپ کا فائنل میچ 11 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔