شہید مسجد خواجہ محمود کے ملبہ کی صفائی کے بعد اس مقام پر آج نماز جمعہ ادا کی گئی جس میں مسلمانوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور مسجد کی تعمیر کےلیے سنگ بنیاد بھی رکھا گیا۔
اس موقع پر سیکوریٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔ نئی مسجد کی تعمیر کےلیے آناً فاناً میں مسجد کا نقشہ بھی بنایا گیا۔ آج صبح سے ہی یہاں نماز جمعہ و سنگ بنیاد تقریب کےلیے تیاریاں کی گئیں تھیں۔
سنگ بنیاد کے بعد حاضرین نے تلنگانہ حکومت اور مجلس اتحاد المسلمین، ایم بی ٹی، تحریک مسلم شبان و دیگر تنظیموں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے مسجد کی شہادت کے خلاف پرزور احتجاج کیا تھا۔