حیدرآباد (دکن فائلز) شہرِ حیدرآباد نے جمعہ، 12 دسمبر کی صبح غیر معمولی سردی کے ساتھ آنکھ کھولی، جب شہر نے گزشتہ سات برسوں کا کم ترین درجہ حرارت ریکارڈ کیا۔ تلنگانہ کے معروف ویدر اینتھوزیاسٹ ٹی بالاجی کے مطابق، یونیورسٹی آف حیدرآباد (UoH) میں درجہ حرارت 6.3 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا، جو شہر کا اس موسم کا سب سے کم درجہ ہے۔
اس کے علاوہ مولاعلی میں 7.3 ڈگری، راجندر نگر میں 7.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ شہر کے دیگر علاقوں میں بھی درجہ حرارت سنگل ڈیجٹ میں رہا:
مولا علی 7.1
راجندر نگر 7.7
شیورام پلی 8.8
الوال 9.0
گچی باؤلی 9.1
بولارام 9.3
ویسٹ ماریڈ پلی 10.1
قطب اللہ پور 10.2
بہادر پورہ 10.9
جیڈی میٹلا 11.0
بیگم پیٹ 11.1
بی ایچ ای ایل 11.2
نریندمٹ 11.2
پٹن چیرو 11.4
بوئن پلی 11.6
مہدی پٹنم 11.6
ناگول 11.6
آصف نگر 11.6
چارمینار 11.6
کاروان 11.6
ایل بی اسٹیڈیم 11.6
ملکاجگیری 11.7
شیخ پیٹ 11.7
سکندرآباد 12.1
جوبلی ہلز 12.2
حیات نگر 12.6
مشیرآباد 12.7
عطا پور 13
محکمہ موسمیات حیدرآباد کے مطابق شہر میں صبح کے اوقات میں ہلکی دھند جبکہ دوپہر بعد صاف نیلا آسمان رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ کے مطابق 13 اور 14 دسمبر کو شہر میں درجہ حرارت معمول سے 3 سے 4 ڈگری کم رہنے کا امکان ہے۔ آئندہ دو دنوں میں حیدرآباد کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30 ڈگری جبکہ کم سے کم 12 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
شدید سردی کے باعث کئی علاقوں میں معمولاتِ زندگی متاثر رہے، جبکہ شہریوں نے گرم لباس اور ہیٹرز کا استعمال بڑھا دیا ہے۔


