حیدرآباد (دکن فائلز) پاکستانی اداکار حارث وحید نے عمرے کے دوران اپنے والد کے ساتھ پیش آنے والے ایک معجزاتی واقعہ کا ذکر کر کے مداحوں کے دل جیت لیے ہیں۔ اداکار نے بتایا کہ ان کے والد عمرے کی ادائیگی کے لیے ویل چیئر پر گئے تھے، مگر صحت یاب ہو کر اپنے قدموں پر چلتے ہوئے وطن واپس آئے۔
حارث وحید نے اس روح پرور لمحے کو انسٹاگرام پر ایک ویڈیو کے ذریعے شیئر کیا، جس میں ان کے والد عمرے کے دوران ویل چیئر پر نظر آ رہے ہیں۔ اداکار کے مطابق، یہ تبدیلی ان کے لیے کسی معجزے سے کم نہیں تھی۔ انہوں نے لکھا، “یہ منظر دیکھ کر میری آنکھوں میں آنسو آ گئے۔ یہ سب اللہ کی مہربانی ہے اور میں اپنے والد کے لیے بے حد خوش ہوں۔”
ویڈیو دیکھنے کےلئے لنک پر کلک کریں:
https://www.instagram.com/p/DTNjaZujPP9/#
جیسے ہی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی، مداحوں اور شوبز شخصیات نے حارث وحید کو عمرے کی مبارک باد دی اور ان کے والد کی صحت و سلامتی کے لیے دعائیں کیں۔ سوشل میڈیا صارفین نے اس واقعے کو ایمان افروز اور اللہ کی قدرت کی واضح مثال قرار دیا۔


