کیرالہ میں منعقدہ رامائن کوئز مقابلہ میں اسلامک آرٹس کالج کے دو طلباء نے امتیازی کامیابی حاصل جبکہ انہوں نے دوسرے مذاہب کا بھی دلچسپی سے مطالعہ کیا۔
اسلامک آرٹس کالج کے دو طلبا نے اس رائے کو بدل دیا کہ رامائن سے متعلق صرف ہندو افراد ہی جانتے ہیں۔ کیرالہ میں رامائن پر ہونے والے آن لائن کوئز میں ریاست بھر سے تقریباً ایک ہزار طلبا نے شرکت کی تھی تاہم دو مسلم طلبا نے پہلی اور دوسری پوزیشن حاصل کی۔
پی جابر نے اول مقام حاصل کیا جبکہ محمد باسط نے دوسری پوزیشن پر رہے۔ کوئز کے نتائج کے بعد سبھی نے تعجب کا اظہار کیا۔ وہیں طلبا کی شاندار کامیابی پر اسکول انتظامیہ، سرپرست، دوست و احباب نے خوشی کا اظہار کیا۔
جابر اور باسط اسلامک اینڈ آرٹس کالج والن چیری میں آٹھ سالہ عالم کورس کررہے ہیں جس میں اختراعی نصاب کے حصہ کے طور پر دیگر مذاہب سے متعلق بھی پڑھایا جاتا ہے۔ کورس کے تحت ہندومت، جین مت، بدھ مت اور سکھ مت کی تعلیمات سے واقف کروایا جاتا ہے۔ جس کے نتیجے میں یہ دو مسلم طلبا نے رامائن کوئز میں شاندار کامیابی حاصل کرکے سبھی کو چونکا دیا۔