حیدرآبادی لڑکے کے عشق میں پاگل پاکستانی لڑکی سرحد پر گرفتار

Pakistan woman in love with Hyderabad man held on Indo-Nepal border
پاکستانی لڑکی دبئی سے نیپال پہنچی اور نیپال سے غیرقانونی طور پر ہندوستان میں داخل ہونے کی کوشش کے دوران ہندوستانی سیکوریٹی فورسس نے اسے پکڑ کے پولیس کےحوالہ کردیا۔

اطلاعات کے مطابق پاکستانی لڑکی خدیجہ نور، حیدرآباد (دکن) کے لڑکے کے عشق میں پاگل ہے اور اس سے ملنے کےلیے کچھ بھی کرگذرنے کے لیے تیار تھی تاہم سرحد پر اسے روک دیا گیا۔
خدیجہ نور پاکستان کے فیصل آباد میں رہتی ہے جبکہ اس کا آن لائن رابطہ حیدرآباد (دکن) کے احمد سے ہوا۔ دونوں کے درمیان بات چیت کا سلسلہ شروع ہوا اور دونوں ایک دوسرے سے محبت کرنے لگے۔ دونوں شادی کرکے ساتھ رہنا چاہتے تھے تاہم دنوں ملکوں کی سرحد ان کے پیار میں رکاوٹ تھی تاہم لڑکی کسی بھی صورت میں اپنے پیار کو پانا چاہتی تھی، چونکہ اس کے گھر والے رشتہ سے راضی نہیں تھے تو خدیجہ نے خود حیدرآباد دکن آنے کا منصوبہ بنالیا۔

خدیجہ کو ہندوستانی سرحد میں داخل کرنے کےلیے فرضی آدھار کارڈ بھی بنوایا گیا تاکہ اسے حیدرآبادی ظاہر کیا جاسکے۔ ان سب کے باوجود خدیجہ سرحد پر پکڑی گئی۔ اسے مقامی پولیس کے حوالے کردیا گیا۔

ایس پی نے بتایا کہ حیدرآباد سے تعلق رکھنے والا محمود احمد سعودی کی ایک ہوٹل میں ملازم تھا نے اس کے نیپالی ساتھیوں کی مدد سے خدیجہ نور کو غیرقانونی طور پر ہندوستان میں لانے کی کوشش کی۔ ایس پی نے بتایا کہ پہلے یہ جاسوسی کا معاملہ دکھائی دے رہا تھا تاہم تفتیش کے بعد پتہ چلا کہ لڑکی حیدرآبادی لڑکے کے عشق میں پاگل ہے اور وہ اس کے ساتھ رہنے کی غرض سے غیرقانونی طور پر ہندوستان میں داخل ہونے کا منصوبہ بنایا تھا۔

Pakistani woman attempts to cross border for Hyderabadi lover

اپنا تبصرہ بھیجیں