گستاخ نوپور شرما کو سپریم کورٹ سے ملی راحت

Prophet remarks: Delhi Police to probe all cases against Nupur Sharma as SC clubs FIRs

سپریم کورٹ نے نوپور شرما کی اپیل کو قبول کرتے ہوئے تمام مقدمات کو دہلی منتقل کرن سے اتفاق کرلیا ہے۔

پیغمبر اسلامﷺ کی شان اقدس میں گستاخی کے بعد نوپور شرما کے خلاف ملک کی متعدد ریاستوں میں مقدمات درج کئے گئے تھے اب سپریم کورٹ کے فیصلہ کے بعد ان تمام مقدمات کو دہلی منتقل کردیا جائے گا اور اس کی جانچ دہلی پولیس سے کی جائے گی۔

سپریم کورٹ نے نوپور شرما کے خلاف درج تمام پولس مقدمات کو یکجا کرنے کی درخواست پر اتفاق کیا ہے۔ ملک بھر میں درج 10 مقدمات کو دہلی منتقل کیا جائے اور دہلی پولیس ان تمام معاملات کی تحقیقات کرے گی۔

نوپور شرما کے اسلام مخالف تبصرے کے بعد نہ صرف ملکی سطح پر بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی تنقیدیں کی گئی تھی اور متعدد خلیجی ممالک نے براہ راست ہندوستان سے سخت ردعمل کا اظہار کیا تھا جس کے بعد بی جے پی نے نوپور شرما کو ترجمان کے عہدہ سے معطل کردیا تھا۔

مسلمانوں نے اس معاملہ میں دہلی پولیس کی کارکردگی پر شکوک و شبہات کا اظہار کیا ہے۔ ملک بھر میں احتجاج کے باوجود ابھی تک گستاخ نوپور شرما کو گرفتار نہیں کیا گیا۔
Prophet row: SC orders clubbing of FIRs against Nupur Sharma

اپنا تبصرہ بھیجیں