ملک بھر میں جہاں ایک طرف سبھی مذاہب کے ماننے والے پرجوش انداز میں آزادی کے 75 سال کے موقع پر آزادی کا امرت مہوتسو منارہے ہیں وہیں کچھ فرقہ پرست و ملک دشمن طاقتوں کو یہ بات ہضم نہیں ہورہی ہے۔
Yati Narsinghanand, a Hindutva hatemonger, called for a boycott of the 'Har Ghar Tiranga' campaign and an economic boycott of Muslims.
Why is this person still free? pic.twitter.com/9y2FaFCfi7
— Mohd Shahnawaz Hussain (@Mohd_S_Hussain) August 12, 2022
ہندو شدت پسند متنازعہ سوامی یتی نرسمہانند نے ایک بار پھر ملک مخالف بیان دیا ہے۔ وہ سیکولر ہندوستان کو ہندو راشٹر بنانے کی بات اور مہاتماگاندھی کی بے عزتی کرتا رہا ہے تاہم اب وہ ملک دشمنی میں اتنا آگے نکل چکا ہے کہ اس نے ہمارے ملک کے ترنگے کی شان میں گستاخی کی ہے۔
ڈاسنا مندر کے متنازعہ سوامی نے وزیراعظم نریندر مودی کی جانب سے چلائی جارہی ہرگھر ترنگا مہم کی مخالفت کرتے ہوئے ہندوؤں سے اس مہم کا بائیکاٹ کرنے کی اپیل کی ہے۔ اس نے ہندوؤں کو انتباہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ’ترنگے کا بائیکاٹ کرو، کیونکہ اس ترنگے نے تمہیں برباد کردیا ہے‘۔ اس نے ترنگا پرچم کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ ہر ہندو کے گھر پر بھگوا پرچم ہونا چاہئے۔
اس نے اپنی زہرافشانی کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ ’یہ مہم ہندوؤں کے خلاف ایک سازش ہے‘۔ اس موقع پر اس نے ہمیشہ کی طرح مخالف اسلام باتیں کہی اور مسلمانوں کے خلاف خوب زہراگلا۔
یتی کی زہرافشانی کے بعد گودی میڈیا ہمیشہ کی طرح خاموش ہے۔
سوامی کے اس بیان کے بعد لوگوں نے حکومت سے ملک دشمن عناصر کے خلاف سخت کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا۔ حکومت کو چاہئے کہ وہ ملک مخالف سرگرمیوں پر گہری نظر رکھے اور سیکولر ملک کو ہندو راشٹر بنانے کا خواب دیکھنے والے ملک دشمن عناصر کے خلاف قانونی کاروائی کرتے ہوئے انہیں اچھا سبق سکھائے۔