حیدرآباد (دکن فائلز) اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کی اہلیہ سارا نیتن یاہو کا ایک عوامی تقریب کے دوران غصے کا اظہار اسرائیلی میڈیا اور سوشل میڈیا پر موضوعِ بحث بن گیا ہے۔ ویڈیو میں انہیں وی آئی پی لاؤنج کے اندر اپنے شوہر اور ان کے عملے پر سخت برہمی کا اظہار کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔
یہ واقعہ مکابیہ گیمز کی افتتاحی تقریب کے دوران پیش آیا، جہاں وی آئی پی سیکشن میں داخلے کے دوران مبینہ بدانتظامی کے باعث سارا نیتن یاہو کو ہجوم میں دھکے لگے اور کسی شخص کا پاؤں ان کے پاؤں پر آ گیا۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق لاؤنج میں داخل ہوتے ہی انہوں نے بلند آواز میں اپنے شوہر سے کہاکہ “تمہاری وجہ سے میں لوگوں سے جھگڑتی پھر رہی ہوں، تم نے مجھے اس صورتحال میں چھوڑ دیا۔”
بعد ازاں انہوں نے وزیراعظم کے مشیروں اور سکیورٹی عملے کو بھی سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ان کی مناسب دیکھ بھال کیوں نہیں کی گئی اور انہیں وی آئی پی لاؤنج میں منظم انداز میں داخل کیوں نہیں کرایا گیا۔ اسرائیلی اخبار یدیعوت احرونوت اور وائے نیٹ کے مطابق یہ بحث کئی منٹ تک جاری رہی جبکہ وزیراعظم نیتن یاہو خاموشی سے بیٹھے رہے اور انہوں نے کسی قسم کا ردعمل ظاہر نہیں کیا۔
اس واقعے کی ویڈیو ایک اسرائیلی صحافی نے سوشل میڈیا پر شیئر کی، جس کے بعد یہ تیزی سے وائرل ہوگئی۔ اگرچہ مکمل گفتگو ریکارڈ نہیں ہوسکی، تاہم ویڈیو میں سارا نیتن یاہو کو شدید غصے اور ہاتھوں کے اشاروں سے اپنی ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
عینی شاہدین کے مطابق تقریب میں وی آئی پی مہمانوں کے داخلے کے انتظامات مناسب نہیں تھے، جس کی وجہ سے ہجوم پیدا ہوا اور اسی دوران یہ ناخوشگوار صورتحال پیش آئی۔ اس واقعے کے بعد اسرائیلی میڈیا میں وزیراعظم کے سکیورٹی انتظامات اور سرکاری تقریبات کی بدانتظامی پر بھی سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔
Netanyahu's wife publicly berates him over VIP access — 'Because of you I had to argue with people'
She also turned to his aides at Jerusalem's Teddy Stadium: 'You should take care of me!'
Is she really a psychologist? pic.twitter.com/vzgJvK6pSs
— RT (@RT_com) July 2, 2026


