قوم دیکھ رہی ہے کہ آپ کیا کہتے ہیں اور آپ کیا کرتے ہیں، وزیراعظم نریندر مودی کو طنز کرتے ہوئے راہل گاندھی نے یہ ٹوئٹ کیا۔
5 महीने की गर्भवती महिला से बलात्कार और उनकी 3 साल की बच्ची की हत्या करने वालों को 'आज़ादी के अमृत महोत्सव' के दौरान रिहा किया गया।
नारी शक्ति की झूठी बातें करने वाले देश की महिलाओं को क्या संदेश दे रहे हैं?
प्रधानमंत्री जी, पूरा देश आपकी कथनी और करनी में अंतर देख रहा है।
— Rahul Gandhi (@RahulGandhi) August 17, 2022
کانگریس رہنما نے ایک بار پھر وزیراعظم نریندر مودی پر اپنی برہمی کا اظہار کیا۔ بلقیس بانو نے عصمت ریزی مقدمہ میں سزا پانے والے مجرمین کی جیل سے رہائی کی انہوں نے شدید مخالفت کی۔ گجرات حکومت نے معافی کی پالیسی کے تحت گودھرا سب جیل سے بلقیس بانو عصمت دری کیس کے درندہ صف مجرمین کو 15 اگست کے روز رہا کردیا جس پر راہل گاندھی نے اپنے سخت ردعمل کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم مودی کہتے کچھ ہیں اور ان کا عمل دوسرا ہوتا ہے، یہ پورا ملک دیکھ رہا ہے۔
راہل گاندھی نے ہندی میں ٹوئٹ کیاکہ ’پانچ ماہ کی حاملہ خاتون کی عصمت دری کرنے اور اس کی تین سالہ بیٹی کو قتل کرنے والوں کو آزادی کا امرت مہوتسو کے موقع پر رہا کردیا گیا۔ خواتین کی طاقت کی بات کرنے والے مودی نے ملک کی خواتین کو کیا پیغام دیا ہے؟ وزیر اعظم، پورا ملک آپ کے قول و فعل میں فرق کو دیکھ رہا ہے‘۔
گجرات فسادات کے دوران بلقیس بانو کی اجتماعی عصمت کیس میں عدالت نے 11 درندہ صف مجرمین کو عمر قید کی سزا سنائی تھی، جنہیں گجرات کی بی جے پی حکومت نے یوم آزادی کے دن رہا کردیا۔