اپنے 70ساتھی ورکرز میں سے صرف ایک کے شادی میں شریک ہونے پر لڑکی نے ملازمت ہی چھوڑ دی

چین میں اپنے 70ساتھی ورکرز میں سے صرف ایک کے شادی میں شریک ہونے پر لڑکی نے ملازمت ہی چھوڑ دی۔ انڈیا ٹائمز کے مطابق اس دلہن نے اپنے آفس کے تمام 70کولیگز کو شادی میں شرکت کا دعوت نامہ دیا تھا مگر شادی کے روز ان میں سے صرف ایک شخص آیا۔

دلہن کا کہنا تھا کہ میں نے تمام کولیگز کو اس لیے دعوت نامے بھجوائے تھے کہ اگر چند لوگوں کو مدعو کیا تو باقی کیا سوچیں گے۔ میں نہیں جانتی تھی کہ وہ لوگ الٹا مجھے ہی شرمندہ کر دیں گے۔ میں نے شادی سے 2ماہ قبل انہیں کارڈ بھجوا دیئے تھے، لہٰذا وہ کسی مصروفیت کا بہانہ بھی نہیں بنا سکتے۔

دلہن نے کہا کہ ”میں نے ان لوگوں کی تعداد کے لحاظ سے تقریب میں کھانے کا انتظام کر رکھا تھا۔ ان کے نہ آنے کی وجہ سے

مجھے بہت نقصان اٹھانا پڑا۔ “ رپورٹ کے مطابق آفس کولیگز کے شادی میں شریک نہ ہونے پر دلہن اس قدر دلبرداشتہ ہوئی کہ اس نے شادی کے بعد آفس جانے کی بجائے اپنا استعفیٰ بھجوا دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں