راشٹریہ سیوم سیوک سنگھ ہر سال وجے دشمی کے موقع پر ہتھیاروں کی پوجا کرتی ہے تاہم اس پر اب سخت اعتراض کیا جارہا ہے۔
اطلاعات کے مطابق کانگریس کے رہنما موہنیش جبل پور نے آر ایس ایس کی جانب سے اس طرح کی پوجا کرنے پر اعتراض جتاتے ہوئے ضلع عدالت سے ہوئے۔ اس سلسلہ میں ناگپور ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے پولیس کو نوٹس جاری کرکے چار ہفتوں میں جواب داخل کرنے کی ہدایت دی۔
واضح رہے کہ آر ایس ایس کی بنیاد 1925 میں وجے دشمی کے دن رکھی گئی تھی۔ اس دن ہتھیاروں ی پوجا کی جاتی ہے۔ اسی روز ہر سال سنگھ کی جانب سے بڑا پروگرام منعقد ہوتا ہے۔
کانگریس رہنما موہنیش جبلاپور نے ہندو تنظیم کی جانب سے ہتھیاروں کی پوجا پر اعتراض جتایا ہے۔ انہوں نے سنگھ کے ہتھیاروں سے متلق جاری طلب کی۔ قبل ازیں 2018 میں مقامی پولیس اسٹیشن سے اس بارے میں معلومات طلب کی گئی تھیں تاہم پولیس نے اس معاملہ میں کوئی جواب نہیں دیا۔
اب یہ معاملہ عدالت پہنچ گیا جس کے بعد معزز جج نے پولیس کو نوٹس جاری کرکے اندرون چار ہفتے جواب داخل کرنے کی ہدایت دی ہے۔