حیدرآباد کے پرانے شہر میں راجہ سنگھ کے خلاف احتجاج میں شدت، متعدد مسلم نوجوان گرفتار، پرامن احتجاج کو سختی سے کچلنے کی کوشش پر عوام کا سخت ردعمل

حیدرآباد کے پرانے شہر میں ملعون راجہ سنگھ کے خلاف احتجاج میں شدت آگئی۔ آج رات شاہ بنڈہ میں مسلم نوجوانوں نے گستاخ راجہ سنگھ کو گرفتار کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے زبردست احتجاج کیا، جس کے بعد پولیس نے سخت کاروائی کرتے ہوئے متعدد نوجوانوں کو حرات میںلیا گیا۔

اطلاعات کے مطابق تقریباً 60 مسلم نوجوانوں کو حراست میں لیا گیا۔ پولیس نے اچانک سخت کاروائی کرتے ہوئے متعدد نوجوانوں کو حراست میں لیا۔ یہاں پولیس کی جانب سے کچھ زیادہ ہی سختی دکھائی گئی۔ متعدد گھروں میں گھس کر نوجوانوں کو حراست میں لیا گیا۔

بڑی تعداد میں مسلم نوجوانوں کو حراست میں لینے کے دوران سیکوریٹی فورسس نے نوجوانوں کو بری طرح پیٹا۔ نہ صرف انہیں حراست میں لیا گیا بلکہ ان پر لاٹھیاں بھی برسائی گئیں۔ ان کے ماں باپ کے سامنے انہیں گھروں سے گھسیٹ کر باہر لایا گیا اور بری طرح پیٹا گیا۔ اس کی کاروائی پر عوام نے سخت ردعمل کا اظہار کیا۔

عوام نے پولیس کی کاروائی پر برہمی کا اظہار کیا۔ لوگوں نے کہا کہ پولیس کو چاہئے کہ پرامن احتجاج کو کچلنے کےلیے سختی کا استعمال نہ کریں۔ مسلمانوں نے فوری طور پر راجہ سنگھ کو گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا۔ راجہ سنگھ کے خلاف پولیس کی جانب سے مناسب کاروائی نہ کرنے پر بھی لوگوں میں برہمی پائی جاتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں