بیٹی بچاؤ بیٹی پڑھاؤ کی پول کھل گئی: میرا دل ٹوٹا ہے جذبہ نہیں، جامعہ ملیہ اسلامیہ سے داخلہ رد ہونے کے خلاف صفورہ زرگر کا سخت احتجاج

جامعہ ملیہ اسلامیہ میں داخلہ رد کرنے کے خلاف صفورہ زرگر ن نے احتجاج کیا ہے۔ اس معاملہ میں متعدد طلبا نے بھی صفورہ زرگر کی حمایت کی۔

صفورہ زرگر نے ٹوئٹ کیا کہ ’اتنی جلدی ان کے داخلہ کو منسوخ کرنے کو منظوری دے دی گئی، عام طور پر سست چلنے والی جامعہ ملیہ اسلامیہ انتظامیہ نے تمام ضروری کاروائی کو نظرانداز کرتے ہوئے میرا داخلہ منسوخ کرنے میں تیزی سے کام کیا۔ اس سے میرا دل ٹوٹا ہے جذبہ نہیں‘۔

واضح رہے کہ جامعہ ملیہ اسلامیہ انتظامیہ کی جانب سے صفورہ زرگر کا داخلہ رد کرنے سے متعلق آفیشل سرکیولر جاری کیا گیا تھا جس کے بعد سماجی کارکن و اسکالر صفورہ زرگر نے اعلان کیا کہ جامعہ نے شعبہ سماجیات کے تحت ایم فل پروگرام میں ان کا داخلہ منسوخ کردیا۔

جامعہ کے سرکیولر کے مطابق صفورہ کا داخلہ اس کے سپروائزر کی غیرتسلی بخش رپورٹ کی وجہ سے منسوخ کردیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں