اپنے شہر کی ہوا بیچ کر لاکھوں کمانے والا نوجوان

کولمبیا کا ایک نوجوان اپنے شہر کی ہوا بیچ کر روزانہ سیکڑوں ڈالر کمانے لگا۔

کولمبیا کے دوسرے بڑے شہر الوراڈو کو ’ہمیشہ بہنے والے چشموں کا شہر‘ بھی کہا جاتا ہے کیونکہ اس شہر میں سارا سال موسم خوش گوار رہتا ہے اور لوگوں کی بڑی تعداد یہاں آتی ہے۔

اسی بات کا فائدہ اٹھاتے ہوئے جوان کارلوس اپنے اس شہر کی ہوا کو پیک کر کے بیچتا ہے اور خوب پیسے کماتا ہے۔

نوجوان نے اپنے ایک انٹرویو میں بتایا ہے کہ ہم اپنے شہر کی اچھے معیار کی ہوا کو بوتلوں میں پیک کرتے ہیں۔

اُنہوں نے شہر کی ہوا کو پیک کرنے کا طریقہ بتاتے ہوئے کہا کہ’ایئر کلیکٹر‘ نامی ایک آلے سے ہوا کے ذرات 15 سے 30 منٹ میں جمع کر لیے جاتے ہیں اور پھر انہیں بوتلوں میں پہنچایا جاتا ہے، اس طرح 100 فیصد خالص ہوا بوتلوں میں پیک کی جاتی ہے۔
جوان کارلوس الوراڈو نامی اس نوجوان نے پہلے روز ہوا بھری 77 بوتلیں فروخت کیں، جن میں سے ہر بوتل کی قیمت 5 ڈالرز تھی جبکہ تیسرے روز اس نے 300 بوتلیں فروخت کیں۔

اب تو اس نوجوان کے اس انوکھے اور دلچسپ کام کے ٹی وی اور سوشل میڈیا پر بھی چرچے ہو رہے ہیں۔

نوجوان کارلوس نے اس حوالے سے اپنا ایک سوشل میڈیا اکاؤنٹ اور ویب سائٹ بھی بنا لی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں