17 ستمبر کو ’یوم قومی یکجہتی‘ کے طور پر منانے کا اعلان: تلنگانہ میں فرقہ وارانہ منافرت کےلیے کوئی جگہ نہیں، کے سی آر کی بی جے پی پر تنقید

17 ستمبر کو حیدرآباد ریاست کا ہندوستان میں انضمام ہوا تھا تاہم تلنگانہ حکومت نے اس دن کو یوم قومی یکجہتی کے طور پر منانے کا اعلان کیا ہے۔ ریاستی کابینہ نے آج فیصلہ کیا کہ اس سال 16، 17 اور 18 ستمبر کو تین دنوں کے لیے ڈائمنڈ جوبلی سال کے موقع پر شاندار تقریب کا اہتمام کیا جائے۔

وہیں وزیراعلیٰ کے چندر شیکھر راؤ نے زور دے کر کہا کہ تلنگانہ میں فرقہ وارانہ منافرت کے لئے کوئی جگہ نہیں ہے۔ انہوں نے ہم خیال سیاسی اور سماجی شخصیتوں کو دعوت دی کہ وہ ٹی آر ایس کے ساتھ ہاتھ ملاکر ریاست کے جمہوری و سیکولر تانے بانے کو تباہ کرنے والوں کی کوشش کو ناکام بنائے۔ انہوں نے بی جے پی پر سیاسی مقاصد کے تحت فرقہ وارانہ منافرت پھیلانے کا الزام بھی عائد کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں