تحفظ ختم نبوت کےلیے ہرقربانی کےلیے تیار، ممبئی میں جامعہ قادریہ اشرفیہ میں کانفرنس کا انعقاد

ممبئی میں گذشتہ روز، یوم تحفظ ختم نبوت کے موقع پر جامعہ قادریہ اشرفیہ میں عقیدہ ختم نبوت کانفرنس کا انعقاد عمل میں لایا گیا جس کی صدارت بانی رضا اکیڈیمی محدم سعید نوری نے کی۔

کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا امان اللہ نے عقیدہ خت نبوت کے دلائل پر قرآن کی آیات پیش کیں اور احادیث کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ حضورﷺ کے بعد کوئی نبی نہیں ہوسکتا۔ انہوں نے کہا کہ قادیانی مذہب کے ماننے والے انگریزوں اور یہودیوں کے ایجنٹ ہیں۔

الحاج سعید نوری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 7 ستمبر کو یوم عقیدہ ختم نبوت منایا جارہا ہے کیونکہ آج ہی کے دن قائد اہلسنت حضرت علامہ شاہ احمد نورانی نے قادیانیت کے خلاف پارلیمنٹ میں ایک قرارداد پیش کرکے ایک قانون بنایا تھا کہ جو بھی ختم نبوت کاانکار کرے وہ غیرمسلم ہے اور اس قانون کو پاکستان کی قومی اسمبلی میں منظور کیا گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا مشن گھر گھر ختم نبوت کا پرچم (پرچم رسالتﷺ) لہرایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ہم عقیدہ ختم نبوت کےلیے ہم ہر قربانی دینے کےلیے تیار ہے۔

کانفرنس سے مولانا عبدالرحیم اشرفی نے بھی خطاب کیا جبکہ اس موقع پر علمائے کرام کی بڑی تعداد موجود تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں