ہیمنت بسوا شرما حیدرآباد کے معمولی واقعہ کو اپنی سستی شہرت کا ذریعہ بنانے میں مصروف

آسام کے وزیراعلیٰ نے حیدرآباد میں ان کے ساتھ ہوئے ایک چھوٹے سے واقعہ کو اپنی سستی شہرت کا ذریعہ بنانے کی کوشش کررہے ہیں۔

حیدرآباد میں گنیش جلوس کے دوران ایک ٹی آر ایس رہنما نے انہیں تقریر کرنے سے روکنے کی کوشش کی تھی تاہم انہوں نے اس موقع پر خطاب کیا۔ پولیس نے اس موقع پر بروقت کاروائی کی۔

ٹی آر ایس رہنما نندن نے بتایا کہ ہیمنت بسوا شرما نے اپنی تقریر میں تلنگانہ کے وزیراعلیٰ ، حیدرآباد پولیس کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کررہے ہتھے، جس کی وجہ سے انہیں تقریر کرنے سے روکنے کی کوشش کی گئی، ان پر کسی قسم کا کوئی حملہ نہیں کیا گیا بلکہ انہیں صرف روکا گیا۔

دو روز پرانے معاملہ پر آسام کے وزیراعلیٰ نے کہا کہ ان پر حیدرآباد میں حملہ کرنے کی کوشش کی گئی۔ انہوں نے تلنگانہ حکومت سے مطالبہ کیا کہ ملزم کے خلاف سخت کاروائی کی جائے۔ اس موقع پر انہوں نے تبصرہ کیا کہ بھارتی ثقافت کے لحاظ سے مہمان کی پوجا کی جاتی ہے لیکن تلنگانہ میں مجھ پر حملہ کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں