’واہ مودی جی واہ… آپ بڑے اداکار نکلے‘: ستیہ پال ملک کے بیان کے بعد کانگریس نے مرکز کی بی جے پی حکومت پر کڑی تنقید کی

میگھالیہ کے گورنر ستیہ پال ملک کے بیان کے بعد کانگریس پارٹی نے وزیراعظم نریندر مودی کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔

مرکزی حکومت و بی جے پی قیادت کے خلاف کھلے عام بیانات دینے کےلیے مشہور ستیہ پال ملک نے کہا تھا کہ ’مجھے اس بات کا اشارہ دیا گیا تھا کہ اگر میں چپ رہوں گا تو مجھے نائب صدر بنایا جائے گا لیکن میں نے ایسا کرنے سے انکار کردیا‘۔ انہوں نے اپوزیشن ارکان پر ای ڈی و سی بی آئی کی کاروائیوں پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ بی جے پی میں ایسے بہت سے لوگ موجود ہیں، جن پر ای ڈی، سی بی آئی، آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ چھاپے مار سکتا ہے لیکن ایسا نہیں کیا جارہا ہے‘۔

ستیہ پال ملک کے بیان کے بعد کانگریس کو مرکزی حکومت پر حملہ کرنے کا ایک نادر موقع مل گیا۔ کانگریس پارٹی نے آج ایک ٹوئٹ کیا کہ ’مودی جی کے راوادی: حکومت کے خلاف مت بولو، میرے سیاہ کارناموں کو مت کھولو، میں تمہیں نائب صدر بنا دوں گا۔ میگھالیہ کے گورنر ستیہ پال ملک نے کہاکہ مجھے مودی حکومت کی طرف سے پیشکش کی گئی تھی کہ سچ بولنا بند کرو، میں تمہیں نائب صدر بنا دوں گا۔ واہ مودی جی واہ… آپ بڑے اداکار نکلے‘۔

اپنا تبصرہ بھیجیں