اطلاعات کے مطابق جموں و کشمیر میں دو معروف علما سمیت پانچ افراد کو پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت حراست میں لے لیا۔
پی ایس اے کے تحت حراست میں لیے گئے افراد میں معروف علمائے دین مولانا مشتاق احمد ویری اور عبدالرشید داؤدی بھی شامل ہیں، جبکہ انہیں پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت حراست میں لیکر جموں جیل میں منتقل کرنے پر غور کیا جارہا ہے۔
پی ایس اے ایکٹ ایک انتظامی قانون ہے جو کچھ معاملات میں دو سال تک بغیر کسی الزام یا مقدمے کے حراست میں رکھنے کی اجازت دیتا ہے۔
مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔