مہاراشٹرا حکومت کی جانب سے تاریخی فیصلہ لیا جارہا ہے جس میں تمام اسکول کے طلبا کو ددیئے جانے والے ہوم ورک پر اب پابندی عائد کی جائے گی۔ ریاستی حکومت کی جانب سے اس سلسلہ میں بہت جلد اعلان کیا جائے گا جس کےلیے کاروائی شروع ہوچکی ہے۔
طلبا اور والدین کےلیے انتہائی اہم ٗخبر یہ ہے کہ مہاراشٹرا کے اسکولوں میں اب طلبا کو کوئی ہوم ورک نہیں دیا جائے گا جبکہ اس سلسلہ میں بہت جلد حکومت کی جانب سے فیصلہ لیا جائے گا۔ طلبا کےلیے خوشخبری ہے کہ ہوم ورک اب نہیں دیا جائے گا۔
اسکولی تعلیم کے وزیر دیپک کیسرکر نے اس سلسلہ میں جانکاری دی۔ انہوں نے کہا کہ ماہرین سے بات چیت کے بعد جلد اس سلسلہ میں کوئی حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔ ریاستی حکومت ہوم ورک پر روک لگانے سے متعلق غور کررہی ہے۔ پہلی سے چوتھی جماعت کے بچوں کا ہوم ورک لینا والدین کےلیے مشکل کام ہوتا ہے، اگر ہوم ورک روک دیا جائے تو والدین کا دہنی دباؤ کم ہوسکتا ہے۔ یہ فیصلہ آنے والے تعلیمی سال سے لاگو کیا جاسکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جو کچھ ہم آدھا گھنٹہ پرھاتے ہیں، اسے اس طرح سے پڑھایا جانا چاہئے جس سے ہوم ورک کی ضروت محسوس نہ ہو۔ انہوں ے کہا کہ اس سلسلہ میں ٹیچرز یونین، اداروں کی انتظامیہ سے بات چیت کے بعد فیصلہ کیا جائے گا۔