نشانت آزاد آر ایس ایس سے وابستہ میگزین میں کام کرتا ہے، کچھ روز قبل نشانت نے اسے جان سے مارنے کی دھمکی ملنے کے بعد پولیس اسٹیشن میں ایک مقدمہ درج کیا تھا۔ انہوں نے بتایا تھا کہ ایک شخص نے انہیں ورچوئل نمبر سے ‘سر تن سے جوڈا’ کی دھمکی دی۔ پولیس نے آخر کار ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ملزم کا نام پران پریہ وتس ہے اور نشانت کا پرانا دوست ہے۔
اطلاعات کے مطابق 13 ستمبر کو نشانت نے پولیس میں شکایت درج کرائی تھی کہ اسے سر تن سے جدا کرنے کی دھمکی ملی ہے۔ اس دھمکی کا اسکریٹ شاٹ بھی سوشل میڈیا پر وائررل ہوگیا۔ چیٹ میں اردو زبان میں تحریر کیا گیا تھا کہ ’ اسلام کے خلاف پروپیگنڈا مت کرو، ورنہ اس کی قیمت ادا کرنی پڑے گی‘۔ نشانت نے دوبارہ اپنی شناخت ظاہر کرنے کو کہا تو ملزم نے تحریر کیا تھا کہ ’گستاخِ رسول کی صرف ایک ہی سزا، سر تن سے جدا‘۔
نشانت نے غازی آباد کے اندرا پورم پولیس اسٹیشن میں اس معاملے سے متعلق شکایت درج کرائی تھی۔ پولیس کی سائبر اور سرویلنس ٹیموں نے معاملے کی جانچ کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ پولیس نے بتایا کہ پران پریہ نے نشانت سے دو لاکھ روپئے قرض لیا تھا لیکن اسے واپس ادا نہیں کرپارہا تھا، جس کے بعد اس نے نشانت کا ذہن منتشر کرنے کےلیے ایسا کیا۔