مولانا جرجیس انصاری کو عصمت ریزی معاملہ میں دس سال قید کی سزا، فاسٹ ٹریک کورٹ کے حکم کے خلاف ہائی کورٹ سے رجوع ہونے کا فیصلہ

اترپردیش اٹاوہ کے مشہور و معروف مولانا جرجیس انصاری کو ایک خاتون کے ساتھ شادی کے بہانے عصمت ریزی و بلیک میل کرنے کے مقدمہ میں گذشتہ روز فاسٹ ٹریک کورٹ نے مجرم قرار دیا تھا تاہم وارانسی کی فاسٹ ٹریک کورٹ نے آج جرجیس انصاری 10 سال قید کی سزا سنائی ہے۔ عدالت کے اس فیصلے کے بعد مولانا کے وکیل نے کہا کہ اس معاملے میں ہم ہائی کورٹ سے رجوع ہوں گے۔

اس خبر کو بھی پڑھا جاسکتا ہے: مولانا جرجیس انصاری، عصمت ریزی مقدمہ میں قصوروار، کل سنائی جائے گی سزا

اطلاعات کے مطابق ساڑھے چھ سال قبل جیت پورہ علاقہ میں رہنے والی ایک خاتون نے مولانا کے خلاف شادی کا بہانہ بنا کر عصمت دری سمیت دیگر الزامات کے تحت مقدمہ درج کرایا تھا۔ فاسٹ ٹریک کورٹ نے گذشتہ روز مولانا جرجیس کو مجرم قرار دیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں