LIVE مسابقه حفظ قرآن Quran Competion FINAL

منبر و محراب فاونڈیشن کی جانب سے حیدرآباد میں 25 ستمبر بروز اتوار کو بڑے پیمانہ پر مسابقہ حفظ قرآن کا اہتمام کیا جارہا ہے۔ روزگارڈن و سعدیہ فنکشن ہال چمپاپیٹ میں یہ مسابقہ منعقد ہوگا جس میں 200 سے زائد حفاظ کرام شرکت کریں گے۔

حافظ محمد اسلم کنوینر مسابقہ کی اطلاع کے مطابق صبح 7 بجے تا رات 9 بجے تک مسابقہ منعقد کیا جائے گا۔ بیادگار حضرت مولانا حمحمدحمید الدین عاقل حسامیؒ منعقد ہونے والے مسابقہ کی سرپرستی مولانا غیاث احمد رشادی صدر منبر و محراب فاونڈیشن انڈیا کریں گے۔

اس مسابقہ میں گریٹر حیدرآباد کے تقریباً 50 مدارس کے دو سو سے زائد حفاظ حصہ لیں گے اور کامیاب ہونے والے حفاظ کو شاندار انعامات دیئے جائیں گے۔ مسابقہ میں شہر کے مشہور و معروف علمائے کرام کے علاوہ مدارس کے اساتذہ و حفاظ بھی شرکت کریں گے۔

مسابقہ حفظ قرآن حیدرآباد کا راست مشاہدہ
دنیا کے کسی بھی علاقے سے انٹرنیٹ کے ذریعہ مسابقہ کا راست مشاہدہ ویب سائٹ www.deccanfiles.com (دکن فائلز ڈاٹ کام) پر کیا جاسکتا ہے۔ اس کےلیے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں۔ اس لنک کو اپنے عزیز و اقارب کو بھی شیئر کریں تاکہ وہ بھی اس عظیم الشان مسابقہ کا مشاہدہ کرسکیں۔

www.deccanfiles.com

اپنا تبصرہ بھیجیں