ملک میں نفرت کے ماحول کو ہوا دینے کے الزام میں مرکزی حکومت نے 10 یوٹیوب چینلز کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے 45 ویڈیوز کو بلاک کردیا۔
مرکز کو ملی اطلاع کے مطابق ان 10 یوٹیوب چینلز نے کشمیر، ہندوستانی فوج اور حال ہی میں اعلان کردہ اگنی پتھ کے بارے میں جھوٹ پھیلانے کا منصوبہ بنایا تھا۔ چینلوں کی جانب سے مورفنگ ویڈیوز تیار کئے گئے تھے تاکہ عوام کو گمراہ کیا جاسکے، جس کے بعد مرکزی حکومت نے ان چینلز کو بلاک کردیا۔