نوجوان نے اسٹیل کے 63 چمچے نگل لیے

اتر پردیش میں نشے کے عادی نوجوان نے اسٹیل کے 63 چمچے نگل لیے جس کے بعد اس کی طبیعت بگڑ گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مظفر نگر سے تعلق رکھنے والے وجے کو پیٹ میں درد کی شکایت پر نجی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ایکسرے سے معلوم ہوا کہ اس کے پیٹ میں اسٹیل کے چمچے موجود ہیں۔

ڈاکٹروں نے فوری طور پر وجے کا آپریشن کیا جو دو گھنٹے تک جاری رہا۔ ڈاکٹروں نے نوجوان کے پیٹ سے تمام 63 چمچے نکال کر اسے آئی سی یو منتقل کر دیا۔

وجے منشیات کا عادی ہے اور اہل خانہ نے اسے نشہ چھڑوانے کے لیے ایک مرکز میں داخل کروایا ہے جہاں اس نے چمچے نگلے۔

ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ وجے نے پوچھنے پر اسٹیل کے چمچے نگلنے کا اعتراف کیا اور بتایا کہ وہ ایک سال سے چمچے نگل رہا تھا۔

دوسری جانب اہل خانہ نے الزام عائد کیا ہے کہ وجے کو منشیات چھڑوانے کے مرکز میں زبردست چمچے نگلوائے گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں