اتر پردیش کے کانپور ضلع میں آج ایک المناک واقعہ پیش آیا۔ ایک ٹریکٹر ٹرالی الٹ کر تالاب میں جاگری۔ اس حادثہ میں 22 خواتین و بچے ہلاک ہوگئے جبکہ مزید دو درجن سے زیادہ زائرین زخمی ہوگئے۔
اطلاعات کے مطابق ٹریکٹر میں 50 افراد سوار تھے جو اناؤ میں چندریکا دیوی مندر سے واپس آرہے تھے کہ کانپور کے گھاٹم پور علاقے کے قریب یہ حادثہ پیش آیا۔
زخمیوں کو فوری طور پر مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے اور پولیس اور مقامی لوگ امدادی کارروائیوں انجام دی۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے اس واقعہ پر غم کا اظہار کیا ہے اور حادثے میں ہلاک ہونے والے خاندانوں کو 2 لاکھ روپے معاوضہ اور زخمیوں کو 50,000 روپے کی مالی امداد دینے کا اعلان کیا۔
چیف منسٹر یوگی آدتیہ ناتھ نے بھی جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا اور سینئر وزراء راکیش سچن اور اجیت پال کو راحت اور بچاؤ کے اقدامات کی نگرانی کے لئے جائے حادثہ پر بھیجا ہے۔