کولکاتا کے درگا پنڈال میں گاندھی جی کو راکشش دکھایا گیا، ہندو مہاسبھا کے خلاف مقدمہ درج

مغربی بنگال کے کولکاتہ میں آل انڈیا ہندو مہاسبھا کی جانب سے درگاہ پوجا کا ایک پنڈال لگایا گیا جس میں مہاتما گاندھی کو آسورا (راکشش) کے روپ میں دکھایا گیا۔

اطلاعات کے مطابق پولیس نے کٹر ہندو تنظیم کے صدر چوڑگوسوامی کے خلاف گاندھی جی کو راکشش دکھانے اور ان کی بے حرمتی کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کرلیا ہے۔

مقدمہ درج ہونے کے بعد ہمیشہ کی طرح ہندو مہا سبھا نے اپنے آپ کو معصوم بتانے کی کوشش کی اور کہا کہ یہ محض ایک اتفاق ہے، وہیں ہندو تنظیم نے کہا کہ تحریک آزادی میں گاندھی جی کے کردار پر تنقید کی جانی چاہئے۔

واضح رہے کہ ہندو مہا سبھا گاندھی جی کے قاتل ناتھورام گوڈسے کی تعریف کرتی ہے۔

چندرچوڑگوسوامی نے کہا کہ ہم گاندھی مکت بھارت ورش کا پیغام دینا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ناتھورام گوڈسے کی کتاب ’میں نے گاندھی کو کیوں مارا‘ پر عائد پابندی کو ہٹادینا چاہئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں