مہاراشٹرا کے جلگاؤں میں دسہرہ کے دوران درگاہ اتسو منڈل کی جانب سے فینسی ڈریس منعقد کیا گیا جس میں دو نوجوانوں نے مسلم خواتین کی طرح برقعہ پہن کر حصہ لیا اور گربا کیا۔ مسلم خواتین کی شبہہ ظاہر کرکے گربا کرنے کا ویڈیو وائرل ہوگیا جس کے بعد دو نوجوانوں پر تنقیدیں کی گئی۔
https://twitter.com/Gurda_Kaleja/status/1577734414460588032
اطلاعات کے مطابق موہاڈی گاؤں کے نہرو نگر میں منعقد گربا پروگرام میں دو ہندو نوجوانوں نے مسلم خواتین کی شبہہ و لباس پہن کر دیگر افراد کے شانوں پر ہاتھ رکھ کر رقص کیا اور اس ویڈیو کی تشہیر کی گئی جس سے مسلم سماج کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہونچی۔ اس معاملہ کی شکایت ایم آئی ڈی سی پولیس اسٹیشن میں کی گئی جس کے بعد پولیس نے فوری کاروائی کرتے ہوئے 3 نوجوانوں کو گرفتار کرلیا۔
واضح رہے کہ اس طرح کے فرصی ویڈیوز کے ذریعہ غلط پیغام دینے کی کوشش کی جاتی ہے اور شرپسند عناصر سماج میں نفرت پیدا کرنا چاہتے ہیں۔ اس معاملہ میں پولیس کی بروقت اور مناسب کاروائی کی ستائش کی جارہی ہے۔ ایس پی ڈاکٹر پروین منڈھے نے ویڈیو کو وائرل نہ کرنے اور امن و امان کو برقرار رکھنے کی اپیل کی۔