جشن میلاد النبیﷺ کے دوران تلوار لہرانے کے الزام میں 19 مسلم نوجوان گرفتار، کیا دیگر مذہبی جلوسوں میں تلوار لہرانے اور مسلم مخالف نعرے لگانے والوں کے خلاف بھی ہوگی کاروائی؟

بنگلور پولیس نے 19 مسلم نوجوانوں کو جشن میلاد النبیﷺ کے دوران تلوار لہرانے کے الزام میں گرفتار کیا جن میں متعدد نابالغ لڑکے بھی شامل ہیں۔

پولیس کے مطابق سدپورہ پولیس اسٹیشن حدود میں جشن میلادالنبیﷺ کے دوران کچھ نوجوانوں کی تلوار لہراتے ہوئے نشاندہی کی گئی جس کے بعد انہیں آرمس ایکٹ کے تحت گرفتار کیا گیا۔
جشن سے متعلق ایک ویڈیو کلپ میں کچھ نوجوانوں کو تلوار لہراتے ہوئے دکھایا گیا۔ یہ واقعہ 9 اکتوبر کو پیش آیا تھا جس کے بعد پولیس نے سوموٹو مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کیا اور 19 مسلم نوجوانوں کو گرفتار کرلیا۔ ڈی سی پی نے بتایا کہ اس سلسلہ میں مزید تحقیقات کی جارہی ہے۔ اس معاملہ میں مزید گرفتاریوں کا امکان بھی ظاہر کیا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ قبل ازیں ملک بھر میں بعض مذہبی جلوسوں کے دوران کچھ کٹر ہندو نوجوانوں کے تلوار لہراتے ہوئے اور مسلم مخالف نعرے لگاتے ہوئے متعدد ویڈیوز وائرل ہوئے ہیں لیکن آج تک ان کے خلاف کوئی مقدمہ درج نہیں کیا گیا جبکہ گرفتاری تو بہت دور کی بات ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں