تلنگانہ ہائی کورٹ نے ملعون راجہ سنگھ کے خلاف درج پی ڈی ایکٹ سے متعلق کاؤنٹر فائل نہ کرنے پر ریاستی حکومت پر برہمی کا اظہار کیا جبکہ تلنگانہ حکومت نے کاونٹر داخل کرنے کےلیے مزید دو ہفتے کا وقت مانگا لیکن ہائی کورٹ نے اس ماہ کی 20 تاریخ تک جواب داخل کرنے کا ریاستی حکومت کو حکم دیا۔
تلنگانہ ہائی کورٹ نے ریاستی حکومت کو ہدایت دی ہے کہ وہ رکن اسمبلی کے پی ڈی ایکٹ پر اس ماہ کی 20 تاریخ تک جواب داخل کرے۔ ہائی کورٹ نے اس سلسلہ میں ریاستی حکومت کی جانب سے اب تک کاؤنٹر فائل نہ کرنے پر برہمی کا اظہار کیا۔ ہائی کورٹ نے سخت رخ اپناتے ہوئے کہا کہ اب ڈیڈ لائن میں دوبارہ توسیع نہیں کی جائے گی۔
واضح رہے کہ تلنگانہ ہائی کورٹ نے آج راجہ سنگھ پر عائد پی ڈی ایکٹ معاملہ میں سماعت کی۔ حکومت کے وکیل نے ہائی کورٹ کو بتایا کہ اس معاملہ میں پی ڈی ایکٹ ایڈوائزری بورڈ کا فیصلہ آنا ابھی باقی ہے۔ حکومت نے فیصلے آنے تک کا وقت
پیغمبر اسلام کی شان اقدس میں گستاخی کے خلاف مسلمانوں کے شدید احتجاج کے بعد گذشتہ 25 اگست کو پولیس نے راجہ سنگھ کو پی ڈی ایکٹ کے تحت گرفتار کیا تھا۔ جب سے وہ چرلہ پلی جیل میں قید ہے۔