حیدرآباد میں موسلادھار بارش، کئی علاقوں میں پانی مکانات میں داخل، پانی کے ریلے میں کئی گاڑیاں بہہ گئیں، (ویڈیو دیکھیں)

حیدرآباد کے علاوہ تلنگانہ کے مختلف مقامات پر کل رات موسلادھار بارش ہوئی جس کے باعث کئی شاہراہوں پر پانی جمع ہوگیا اور ٹریفک درہم برہم ہوگئی۔ اطلاعات کے مطابق حیدرآباد کے اہم مقامات پر کئی گھنٹوں تک ٹریفک میں خلل پڑا اور کئی علاقوں میں پانی مکانات میں بھی داخل ہوگیا۔

حیدرآباد میں طوفانی بارش کے بعد سوشل میڈیا پر متعدد ویڈیوز وائرل ہوگئے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شدید بارش کی وجہ سے آٹو، بائیک و دیگر گاڑیاں پانی کے شدید بہاؤ کی وجہ سے بہہ گئے۔

میدک، کاماریڈی، سدی پیٹ، سنگاریڈی، رنگاریڈی، حیدرآباد، میدچل، وقارآباد، نگر کرنول، محبوب نگر، کاماریڈی، سرسیلہ اور گدوال اضلاع میں زبردست بارش ریکارڈ کی گئی۔

حیدرآباد شہر کے تقریباً تمام علاقو میں موسلادھار بارش کی وجہ سے پانی نشیبی علاقوں اور سڑکوں پر جمع ہوگیا۔

https://twitter.com/sravanr65741783/status/1580245212693397504?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1580245212693397504%7Ctwgr%5E0a531d54811bc5824af3faca9d2ade1551bd06dd%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Ftelugu.oneindia.com%2Fnews%2Ftelangana%2Fheavy-rains-in-hyderabad-and-telangana-districts-vehicles-washed-away-328379.html

اپنا تبصرہ بھیجیں