حیدرآباد میں شمس آباد بین الاقوامی ایئرپورٹ پر آج اسپائس جیٹ طیارہ Q400 VT-SQB جس میں 86 مسافر سوار تھے نے گذشتہ رات تقریباً 11 بجے ہنگامی لیڈنگ کی جس کے بعد دیگر 9 پروازوں کا رخ موڑ دیا گیا تھا۔
حکام کے مطابق، گوا سے آنے والے اسپائس جیٹ طیارے نے حیدرآباد ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی جبکہ اس کے کیبن اور کاک پٹ میں دھواں بھر گیا تھا۔ اس واقعہ کے بعد تحقیقات کےلیے حکم دیا گیا ہے۔
طیارہ کی بحفاظت لینڈ کے بعد مسافرین نے چین کی سانس لی اور ایمرجنسی ایگزٹ کے ذریعے تمام مسافرین کو بحفاظت باہر لایا گیا۔ اس دوران ایک مسافرین کا پیر معمولی طور پر زخمی ہوگیا۔
اسپائس جیٹ طیارے میں سوار ایک مسافر نے دھوئیں سے بھرے کیبن کی تصویر اور حیدرآباد ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کرنے والی پرواز کی دو ویڈیوز ٹویٹ کرکے اپنا تجربہ شیئر کیا۔